منگلورو 18؍دسمبر (ایس او نیوز)خودکشی کی نیت سے ایک پچاس سالہ خاتون نے نیتراوتی برڈج سے ندی میں چھلانگ لگادی ہے۔ موصولہ تفصیل کے مطابق برڈج سے گزرتی ہوئی ایک کار والے نے اس خاتون کو ندی میں کودتے ہوئے دیکھ کر الال پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس جب جائے واردات پر پہنچی تودیکھا کہ پل کے کنارے پر خاتون کا وینیٹی بیگ رکھا ہوا ہے۔اس میں موجودووٹر شناختی کارڈ سے پتہ چلا ہے کہ اس خاتون کا نام تلسی (۵۰ سال) ہے جو کنکن ناڈی بائی پاس کے قریب رہنے والے وجئے کی بیوی ہے۔ ندی سے اس خاتون کی لاش بر آمد کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ خود کشی کی کوئی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔